اسلام آباد : مدرسہ کے باہر فائرنگ ‘ معلم سمیت 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) تھانہ شہزاد ٹاو¿ن کے ایریا میں واقعہ ایک دینی مدرسہ پر دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معلم سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ شام مغرب کے وقت مدرسہ مدینة العلوم / مدنی مسجد کے مرکزی گیٹ پر موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر قاری محمد عارف اور ایک نمازی درویش خان موقع پر جاں بحق جبکہ ایک طالب علم شاکر اللہ شدید زخمی ہوئے جو پولیس کے مطابق ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان کا ٹارگٹ اہل سنت والجماعت راولپنڈی کے صدر مفتی تنویر عالم تھے جو پہلے ہی وہاں سے روانہ ہو چکے تھے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ علاوہ ازیں ایف ایٹ کے علاقے میں مدینہ مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا باپ زخمی ہو گیا۔دریں اثناءوفاق المدارس کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ مسجد راولپنڈی پر حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروا کر ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے اور نشان عبرت بنا دیا جائے۔ ملوث افراد کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ مولانا سلیم اللہ خان، مولانا حنیف جالندھری، مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا انوارالحق اور مولانا قاضی عبدالرشید نے حملے کی شدید مذمت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...