لاہور( پ ر) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ایڈمشن ڈیٹا کی آن لائن فیڈنگ کا آغاز کردیا ہے۔ سسٹم سے آگاہی کے لئے پنجاب بھر میں9مقامات پر ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں اداروں کے کمپیوٹر سٹاف اور سربراہان کو بورڈ کے نمائندے آن لائن ایڈمشن ڈیٹا فیڈنگ کے متعلق بریف کریں گے۔ اس سلسلہ کی پہلی ورکشاپ کا انعقاد آج مورخہ 23-08-2013کو لاہور میں کیا گیا جس میں ڈویثرن بھر کے فنی، کامرس اور ووکیشنل اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔