لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر خالد پرویز نے کہا ہے کہ تجارتی و صنعتی شعبے کو انرجی بحران، دہشت گردی اور سکیورٹی سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے اوپر سے حکومت نے ایف بی آر کو بنک اکاﺅنٹ چیک کرنے کا اختیار دے کر بزنس کمیونٹی کے لئے نئی مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ اس سے بزنس کمیونٹی میں بنکوں کی بجائے کیش لین دین کا رجحان بڑھ رہا ہے جو نہ صرف لاءاینڈ آرڈر کے نئے مسائل کا باعث بنے گا بلکہ حکومت کے ہاتھ بھی کچھ نہیں آئے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بس اتنا کیا جا سکتا ہے کہ یہ اختیار ایف بی آڑ کے 20 یا 21 ویں گریڈ کے افسران تک رہے ۔
ایف بی آر کو اکاونٹس چیک کرنیکا اختیار دینے سے مسائل بڑھیں گے: خالد پرویز
ایف بی آر کو اکاونٹس چیک کرنیکا اختیار دینے سے مسائل بڑھیں گے: خالد پرویز
Aug 24, 2013