لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ”دہشت گردی مکاﺅ ملک بچاﺅ“ مہم چلائے گی اور فرقہ وارانہ قتل و غارت کے خلاف تحریک امن و محبت شروع کی جائے گی، قوم امریکہ اور طالبان کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے لئے تیار ہو جائے۔ حکومت کو دہشت گردوں سے مذاکرات کا شوق مہنگا پڑے گا۔ دہشت گردوں کے اعلان جنگ کا جواب مذاکرات نہیں ایکشن ہے۔ مصر کی غاصب فوجی حکومت کی مالی امداد کرنے والے عرب ممالک ہوش کے ناخن لیں۔ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام مسترد کرتے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنا قابل مذمت ہے۔ حکومت نیشنل سکیورٹی پالیسی کا جلد اعلان کرے۔
سنی اتحاد کونسل ”دہشتگردی مکاﺅ ملک بچاﺅ“ مہم چلائے گی: حامد رضا
Aug 24, 2013