کراچی (مارکیٹ رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ ہفتے کے دوران مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 28871.75 پر پہنچ گیا ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 2ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار مندی سے دوچار رہا تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران پاکستان تحریک انصاف‘ پاکستان عوامی اتحاد کے مابین مذاکرات کا عمل ‘ سیاسی افق پر غیر یقینی کیفیت ‘غیر ملکی سرمایہ کا انخلاء اور کئی منفی عوامل کی بناء پر سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے دیکھو اور انتطار کرنے کی پالیسی کو اپناتے ہوئے موجودہ حالات سے دلبرداشتہ ہو کر بیشتر حصص کی کم داموں فروخت کر کے اپنی بچی ماندہ سرمایہ کاری کو نکالنے میں سرگرداں رہے جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای انڈیکس 28871.75 پر آگیا ۔اس طرح ہفتے کے دوران حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 12ارب 82کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث مجموعی سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر 67 کھرب 60ارب 44 کروڑ 6لاکھ 12ہزار 959 روپے رہ گئی ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں 62کروڑ 15لاکھ 72ہزار حصص کے سودوں میں کم لین دین ریکارڈ رہا ۔