پاکستان اور سری لنکا کے دوسرا ون ڈے کولمبوسے ہمبنٹوٹا منتقل

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث اب کولمبو کے بجائے ہمبن ٹوٹا میں ہی مقابلہ ہو گا۔میزبان سری لنکا اور مہمان پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 26 اگست کو پرماداسا سٹیڈیم کولمبو میں شیڈول تھا لیکن وہاں ہونے والی شدید بارشوں نے میدان کو میزبانی سے محروم کر دیا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب ہمبن ٹوٹا میں ہی اِن ایکشن ہوں گی۔ سری لنکن بورڈ نے تماشائیوں کو تبدیل شدہ ون ڈے کی ٹکٹوں کے ہمبن ٹوٹا میں کارآمد ہونے اور واپس کرنے کی پیشکش کر دی۔ تیسرے ون ڈے کو بھی دمبولا سے ہمبن ٹوٹا منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن