لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ میں سیشن عدالت کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آئی آروزیر اعظم سمیت21افراد کے خلاف درج کرنے کے فیصلے کے خلاف پرویز رشید کی جانب سے دائر پٹیشن کو کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔سید جاوید اقبال جعفری کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے سیشن عدالت کے فیصلے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون میں شہداء کا مقدمہ متاثرہ فریق کی جانب سے ابھی تک درج نہیں کیا مگر پرویز رشید ذاتی حیثیت میں مقدمہ وزیر اعظم،وزیر اعلی پنجاب،خواجہ سعد رفیق،خواجہ آصف سمیت 21 افرادکو بچانے کیلئے نکل کھڑے ہوئے ہیں۔ مقدمہ درج کئے بغیر اس فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔