ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار عوامی تحریک کے 72کارکنوں کی ضمانتیں منظور

Aug 24, 2014

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عوامی تحریک کے 72کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پچاس ‘ پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ تھانہ فیصل ٹائون پولیس نے عوامی تحریک کے کارکنوں کو ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمات درج کئے تھے جسکے بعد عدالت نے گرفتار کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر عدالت بھجوا دیا تھا ۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں کیں کوئی بھی کارکن ہنگامہ آرائی میں ملوث نہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد 72کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پچاس ‘ پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں