2 خودکشیاں: فیروز والا میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 4 بچوں کی ماں نے زندگی ختم کرلی

فیروز والا  +فیصل آباد (نامہ نگار  +نمائندہ خصوصی) مختلف وجوہات پر فیروزوالا میں خاتون، فیصل آباد میں نوجوان نے زندگی ختم کرلی۔ فیروز والا میں  لاہور روڈ کی آبادی مدینہ کالونی میں خاتون  شمع بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ پولیس فیکٹری ایریا نے متوفیہ کی نعش قبضہ میں لے کر  ضروری کارروائی کے بعد  ورثاء کے حوالے کر دی۔ متوفیہ  چار بچوں کی ماں تھی۔ علاوہ ازیں  فیصل آباد میں منڈی بچیانہ کا 28 سالہ عبدالکریم عرصہ دراز سے بیروزگار تھا متعدد جگہ پر نوکری تلاش کی مگر ناکامی ملی۔ گزشتہ روز غربت اور بے روزگاری کے ستائے نوجوان نے خود کو کمرے میں بند کر کے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گیا۔

ای پیپر دی نیشن