یورپی ایجنسی نے پی آئی اے کے طیاروں کو سیفٹی رسک قرار دیدیا، ایک پرواز روک لی

پیرس (آئی این پی) نجی ٹی وی کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے طیاروں کو سیفٹی رسک قرار د ے دیا۔ پیرس سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 750 پر یورپی سیفٹی اتھارٹی نے طیارے کو سیفٹی رسک قرار دیتے ہوئے طیارے کو اڑان بھرنے سے روک لیا۔ ذرائع کے مطابق بوئنگ طیارے ٹرپل سیون کے نوز وہیل میں خرابی اور کپتان کی لاعلمی پر مسافروں اور پرواز کی سیفٹی کیلئے مسافر طیارے کو پرواز کی اجازت دینے سے انکارکیا تھا۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے فرنٹ وہیل اور پرزہ جات کی تبدیلی اور مستقبل میں احتیاط کی تحریری یقین دہانی کے بعد یورپی سیفٹی ایجنسی نے طیارے کو تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد پرواز کی اجازت دیدی۔ یورپی ایجنسی کے مطابق پی آئی اے نے آئندہ اپنے طیاروں پر بین الاقوامی سیفٹی قوانین پر عمل درآمد نہیں کیا تو یورپی ممالک میں پروازوں کو روکا جاسکتا ہے۔
یورپی ایجنسی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...