حیدرآباد ( آئی این پی ) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں کیونکہ اس وقت کسی ایک کی بھی غلطی سب کو مہنگی پڑے گی اور تمام سیاسی جماعتوں کو اسکی قیمت ادا کرنی ہوگی۔