وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈاکٹر کی غفلت، لاپرواہی اور پیسے کی ہوس نے 3 سالہ معصوم بچے کی جان لے لی۔محلہ شیش محل کے رہائشی محمد گلزار نے ڈی ایس پی وزیرآباد فواد احمد کواقراء میڈیکل کمپلیکس کے انچار ج ڈاکٹرجمال ناصر کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دیدی ہے۔