لندن (بی بی سی اردو) یورپی خلائی ایجنسی ای ایس اے کا کہنا ہے اس کے دو حالیہ مصنوعی سیارے جو امریکی جی پی ایس نیویگیشن سسٹم کا یورپی ورڑن ہیں درست مدار میں نہیں پہنچ پائے ہیں۔تاہم اس کا کہنا ہے کہ ان کا پانچواں اور چھٹا سیارہ جسے فرنچ گیانا سے جمعہ کو چھوڑا گیا تھا کنٹرول میں ہے۔