گوہاٹی (نیوز ایجنسیاں) ناگا لینڈ سے اراضی تنازعہ پر آسام میں کشیدگی جاری ہے۔ ریاستی ضلع گول گھاٹ میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔ یوں پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا تشدد کے متاثرین کیلئے معاوضوں کا اعلان کیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے ملیں گے۔
آسام میں کشیدگی برقرار، پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا چل بسا
Aug 24, 2014