اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے عمران خان کی ہنڈی یا حوالہ کے ذریعے زرمبادلہ بھجوانے کی ترغیب غیرقانونی ہے۔ عمران خان عوام کو بھڑکا رہے ہیں، عمران کا بیان ملک کے ٹیکس نظام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، عمران کے ایسے اعلانات سے ملک کا امیج متاثر ہو رہا ہے۔