لاہور (نیوز رپورٹر) پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور جنرل ہسپتال، امیر الدین میڈیکل کالج اور نرسنگ سکول کا رواں مالی سال 2015-16ء کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔ اس حوالے سے بورڈ آف مینجمنٹ کا خصوصی اجلاس سابق جنرل ضیاء الدین خواجہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں بورڈ ممبران ادارے کے پرنسپل پروفیسر خالد محمود اور ایم ایس کیپٹن (ر) ڈاکٹر نیاز احمد و دیگر نے شرکت کی۔ رواں مالی سال کے لئے 2ارب 63کروڑ 31لاکھ 18ہزار حجم کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ مریضوں کو سرکاری سطح پر مفت ادویات کی فراہمی کی مد میں 34کروڑ روپے، نرسنگ سکول ایل جی ایچ میں زیر تعلیم طالبات میں فی کس 14ہزار دس روپے ماہانہ سکالر شپ بھی فراہم کیا جائیگا۔ دوران ملازمت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو رواں مالی سال میں انعام سے نوازنے کیلئے 49لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔