وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چھٹی کےباوجود اعلیٰ سطح اجلاس میں نجکاری ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اتوار کو چھٹی منانے کی بجائے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا کر نجکاری ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری نجکاری ڈویژن سردار احمد نواز سکھیرا نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے موجودہ حکومت کے دوران قومی اداروں کے سرکاری شیئرز کی فروخت کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ وزیر خزانہ نے نجکاری ڈویژن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ نجکاری ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ انہیں باقاعدگی سے بھجوائی جائے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور کسی قسم کی بے قاعدگی سے صرف نظر نہ کیا جائے۔
اسحاق ڈار/ اجلاس

ای پیپر دی نیشن