لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی وےب سائٹ فےس بک پر ناظرےن سے پہلی بار براہ راست رابطہ کےا اور شہرےوں کے سوالات کے براہ راست جوابدئیے۔ شہباز شرےف کسی بھی صوبے کے پہلے وزےراعلیٰ ہےں جو نہ صرف جدےد ٹےکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمات کی بہتری کےلئے کام کررہے ہےں بلکہ ذاتی طورپر بھی جدےد ٹےکنالوجی سے استفادہ کررہے ہےں۔ فےس بک پر وزےراعلیٰ شہباز شرےف کی جانب سے شہرےوں سے براہ راست پہلا رابطہ کےا گےا اور ہزاروں کی تعداد نے کمنٹس دےئے۔ وزےراعلیٰ کا کہنا ہے کہ فےس بک پر رابطے کا سلسلہ مستقبل مےں بھی جاری رہیگا۔ شہباز شریف نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی وےب سائٹ فےس بک پر ناظرےن سے پہلی بار براہ راست رابطہ کےا اورشہرےوں کے سوالات کے براہ راست جواب دےئے۔ شہباز شرےف نے کہا کہ فےس بک پر دوستوں سے رابطہ مستقبل مےں بھی جاری رہیگا۔ وزےراعلیٰ نے گوجر خان کے اےک شہری کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب مےں کہا کہ پولےس مےں پنجاب انفارمےشن ٹےکنالوجی بورڈ کے تعاون سے حاضری کا بائےو مےٹرک سسٹم متعارف کراےا گےا ہے اور اس جدےد نظام مےں کے تحت سرکاری دفاتر مےں لوگوں کی حاضری ےقےنی ہوگی، اس طرح جو لوگ تنخواہےں لےکر ڈےوٹی نہےں سرانجام دےتے ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ بائےو مےٹرک نظام کا دائرہ کار مزےد بڑھائےں گے۔ ڈےرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے شہری ہمدانی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب مےں محکمہ تعلےم کی خطرناک عمارتوں کے سروے کا کئی ماہ قبل حکم دےا گےا تھا اور اس ضمن مےں سکولوں کی بوسےدہ عمارتوں کی مرمت و بحالی کے کام کا آغاز ہو چکا ہے اور مےں ذاتی طورپر اس کام کو مانےٹر کر رہا ہوں۔ وزےراعلیٰ نے کبےر والا کے شہری احسن خان کے سوال کے جواب مےں کہا کہ زراعت پاکستان کی معےشت کےلئے رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتی ہے۔ کسان ہمارے سر وںکے تاج ہےں۔ گزشتہ برس کاشتکاروں کو چاول اورکاٹن کی فصلوں مےں نقصان ہوا،جس کا وزےراعظم محمد نوازشرےف اور مےں نے بھی نوٹس لےا۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف کاشتکاروں کے مسائل سے آگاہ ہےں۔ کاشتکاروں کے مسائل کے حل کےلئے تشکےل دی جانے والی کمےٹی آئندہ جمعتہ المبارک کو رپورٹ پےش کرے گی۔ وفاقی حکومت کےساتھ ملکر کاشتکاروں کے مسائل حل کرےں گے۔ زراعت مےں آڑھتی اور دےگر مافےا کا گٹھ جوڑ توڑےں گے۔ وزےراعلیٰ نے جہلم کے شہری امتےاز افضل کے سوال کا جواب دےتے ہوئے کہا کہ لےنڈ رےکارڈ مےنجمنٹ اےنڈ انفارمےشن سسٹم کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے اور صوبے کی 143 تحصےلوں مےںاس نظام کے تحت عوام کو خدمات فراہم کی جارہی ہے۔ پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں اراضی کا رےکارڈ کمپےوٹرائزڈ کےا گےا ہے۔ وزےراعلیٰ نے سےالکوٹ کے شہری سےد سبحان کے سوال پرکہا کہ شہروں مےں صنعتی ےونٹس کی موجودگی کے باعث آلودگی کا مسئلہ پورے پاکستان کا ہے۔ سےالکوٹ شہر مےں ٹےنرےز کو شہرسے باہر منتقل کرنے کےلئے 30کروڑ روپے فراہم کےے گئے ہےں۔ راجن پور کے ارشد ملک اور صبغت اللہ کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب مےں کہا کہ سےلا ب کی روک تھام کےلئے نئے آبی ذخائر بننے ضروری ہےں۔ ماضی مےںآبی ذخائر بنانے کے حوالے سے بہت سا وقت ضائع ہوا ہے۔ بڑے آبی ذخائر بنےں گے تو سےلاب پر کنٹرول کرنے مےں آسانی ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ مشرف دور مےں بھاشا ڈےم بنانے کا ڈرامہ رچاےا گےا اور عملی طور پر کچھ نہ کےا گےا، تاہم وزےراعظم محمد نوازشرےف کی حکومت نے بھاشا ڈےم کی اراضی خرےدنے کا کام مکمل کرلےا ہے۔ 50ارب روپے کی خطےر رقم زمےن کے حصول کےلئے دی گئی ہے۔ داسو ڈےم پر بھی تےزی سے کام جاری ہے اوراگلے چار برس مےں ےہ ڈےم 4ہزار مےگاواٹ بجلی پےدا کررہا ہو گا۔ وزےراعلیٰ نے لاہور کے شہری عامر رشےد کے سوال کا جواب دےتے ہوئے کہا کہ پنجاب مےںجعلی ادوےات کے خاتمے پر پوری توجہ مرکوزکی گئی ہے۔ بندوق کی گولی سے کسی کو قتل کرنا اور جعلی ادوےات کے ذرےعے کسی کو مارنا اےک جےسا جرم ہے ۔فارما سیوٹےکل مےنوفےکچر کے وفدسے ملاقات کی روشنی مےں مشترکہ کمےٹی تشکےل دی گئی ہے جو سات روز مےں سفارشات پےش کریگی۔ معےاری ادوےات بنانے والے اداروںکو مضبوط کرےں گے۔ سرگودھا اور گجرات کے شہریوں رحےم گل، عابد منےر اور مصطفی جٹ کے سوالات کا جواب دےتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پےنے کے صاف پانی کے اےک بہت بڑے منصوبے کا آغاز کےا ہے اور ےہ منصوبہ جنوبی پنجاب کے بہاولپورڈوےژن کے چار اضلاع سے شروع کےا گےا ہے، 10اضلاع مےں سروے جاری ہے۔ صاف پانی کے فراہمی کے منصوبے مےں شفافےت اوراعلی معےار کو ےقےنی بناےا گےا ہے۔ کم بولی دےنے والی کمپنی کےساتھ کامےاب بات چےت کرکے 22کروڑ روپے مزےد کم کروائے گئے۔ 2017ءتک پنجاب کے دےہی آبادی کے ساڑھے چار کروڑ عوام پےنے کے صاف پانی سے مستفےد ہورہے ہوں گے۔اس پروگرام کےلئے 70ارب روپے مختص کئے گئے ہےں۔ وزےراعلیٰ نے لاہور کی شہری مہوش کے سوال پر اظہار خےال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مےں انفارمےشن ٹےکنالوجی کے فروغ کےلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہےں۔ پاکستان مےٹروبس کے سٹےشنز پر وائی فائی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
شہباز شریف رابطہ