مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ میں آسمانی بجلی چمکنے سے چھت پر سوئے بچوں میں بھگدڑ مچنے سے 25زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بچے سکول کے ہاسٹل کی چھت پر سوئے ہوئے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی چمکنے سے گھبرا گئے اور بھگدڑ مچنے سے 25بچے زخمی ہو گئے۔ جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔