”عمران کی مخالفت بند کردو“ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو ”انصاف ٹائیگرز“ کا دھمکی آمیز خط

Aug 24, 2015

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے/ دی نیشن رپورٹ) تحریک انصاف الیکشن ٹربیونل کے انچارج جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو ”انصاف ٹائیگرز فورس“ کی طرف سے سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں انہیں عمران خان کے فیصلوں کی مخالفت بند کرنے کا کہا گیا ہے۔ نیشن سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) وجیہہ نے کہا کہ دھمکی آمیز خط میں لکھا گیا ہے کہ اپنا رویہ بدلنے کے لئے یہ ان کو آخری وارننگ ہے۔ اس سوال پر کہ آپ اس کے خلاف کوئی ایکشن لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی چیئرمین کاکام ہے میں ایسا کچھ نہیں کروں گا۔ اس دوران عمران نے اس کا بات کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی رہنماﺅں کو اس کی تحقیق کرنے کا کہا ہے۔
دھمکی خط

مزیدخبریں