اسلام آباد (آئی این پی) انٹیلی جنس اداروں نے گذشتہ برس اغوا ہونے والے ایک چینی شہری سیاح کو بازیاب کرا لیا جسے چینی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا۔ انٹیلی جنس اور سکیورٹی اداروں نے 15 ماہ کی کوششوں سے چینی باشندے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے جسے چینی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ چینی شہری کو گذشتہ سال 19 مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چینی سیاح کو ہفتہ کی شب ایک کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرایا گیا۔
چینی بازیاب