داﺅد ابراہیم اپنے بچوں کے ساتھ کلفٹن میں ہیں: بھارتی ایجنسیاں بھی پراپیگنڈا میں شامل

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے بعد بھارتی میڈیا بھی الزام تراشی پر اتر آیا ہے اور داو¿د ابراہیم کی کراچی میں موجودگی کا دعویٰ کر دیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ داو¿د ابراہیم، ان کی اہلیہ مہ جبیں، بیٹا معین نواز، بیٹیاں مہ رخ، مہرین اور مازیہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں رہائش پذیر ہیں۔ رپورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے فراہم کی گئی دستاویزات سے ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ داو¿د ابراہیم کراچی میں خاندان کے ساتھ مقیم ہیں۔ہندوستان ٹائمز نے ایک ٹیلی فون بل بھی شائع کیا ہے جس میں کلفٹن بلاک4- کے ایک گھر کا پتہ درج ہے جہاں مبینہ طور پر داو¿د ابراہیم مقیم ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ داو¿د ابراہیم کے پاس 3 پاکستانی پاسپورٹ ہیں جن میں سے ایک پر ڈیفنس فیز5- اور دوسرے پر عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب موجود گھر کے پتے درج ہیں۔
داﺅد ابراہیم

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...