اسلام آباد (آئی این پی) وزارت تجارت کے مطابق جی ایس پی پلس کے نتیجہ میں یورپ کو برآمدات 2013 کے 6.21بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2014 میں 7.54 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے، یورپ کو پاکستان کی برآمدات میں ایک سال میں 1032 بلین امریکی ڈالر کا اضافہ رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ وزارت تجارت نے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ اب یورپ میں رسائی ڈیوٹی فری ہے اس سے پاکستانی مصنوعات کو اس کے مسابقت کاروں کے مقابلے میں مزید مسابقتی بنانے میں مدد حاصل ہوئی، 2014ءمیں یورپ کو پاکستان کی برآمدات میں اس خطہ کے کئی مسابقت کاروں بشمول بنگلہ دےش،بھارت اور ویتنام سے زیادہ انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
وزارت تجارت