راولپنڈی: صدر کے قافلے کےراستے میں آتشبازی کا معمولی دھماکہ سکیورٹی اہلکار پریشان ہو گئے

راولپنڈی (این این آئی) صدر ممنون حسین کے قافلے کے راستے میں آتش بازی کے باعث معمولی دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار پریشانی کا شکار ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں واقع ملٹری ہسپتال سے چند گز کے فاصلے پر قائم ریسکیو 15 ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے قریب اس وقت آتش بازی کا معمولی دھماکا ہوا جب صدر ممنون حسین ہسپتال سے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروا کر واپس اسلام آباد روانہ ہوئے۔ صدر کے قافلے کے گزر جانے کے بعد پشاور روڈ پر قائم ٹریفک ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکا ہوا جس سے سکیورٹی اہلکاروں میں بے چینی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق یہ انتہائی معمولی نوعیت کا دھماکا تھا جوکہ آتش بازی کے دوران ہوا۔
صدر قافلہ/ دھماکہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...