افغان وزیر خزانہ کا اسحاق ڈار کو فون پاکستان افغانستان مشترکہ اقتصادی فورم کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) افغانستان کے وزیر خزانہ عقیل حکیمی نے گزشتہ روز اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا۔ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے مختلف معاملا ت پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خزانہ نے پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس اس سال کے آخری سہہ ماہی میں منعقد کرنے سے متعلق معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاک افغان وزرائے خزانہ نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا جس میں دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے موجودہ امکانات پر غور کیا جائے اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس رواں سال کے آخر میں ہوگا۔
افغان وزیر خزانہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...