لاہور (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر اعتراض نہیں آئینی حق ہے کہ این اے 122 کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔ آج سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے لئے تیاری کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے کیس میں ٹربیونل نے مختلف فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ میں جانے کے لئے مضبوط شواہد ہیں تمام الزامات نادرا، الیکشن کمشن مشینری اور ہم پر لگانا جائز نہیں۔ خان صاحب آئیں یا کوئی اور الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔ جی تو چاہتا ہے کہ سب کچھ چھوڑ کر الیکشن لڑوں لیکن پارٹی فیصلے کا پابند ہوں۔ ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن ٹربیونل سے جان بوجھ کر فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی نہیں دی گئی تاکہ ہم بروقت اپیل نہ کر سکیں۔ الیکشن ٹربیونل کے جج نے عمران خان اور الیکشن کمشن کو تو فیصلے کی تصدیق شدہ کاپیاں بھجوائیں، الیکشن ٹربیونل کی تصدیق شدہ کاپی ابھی تک نہیں ملی۔ کاپی نہ ملنے کے باعث سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ تصدیق شدہ کاپیاں حاصل کرنے کے لئے ہمارے وکلا آج درخواست دیں گے۔ قبل ازیں سردار اےاز صادق نے الےکشن ٹرےبونل کے فےصلے کے بعد سپےکر شپ کی تمام مراعات‘ گاڑی اور پروٹوکول بھی واپس کر دےا۔ الےکشن ٹرےبونل کے فےصلے کو سپرےم کورٹ مےں چےلنج کرنے کےلئے وزےراعظم کے معاون خصوصی و ماہر قانون دان اشتر اوصاف سمےت ملک کے نامور وکلاءسے رابطے کئے ہیں‘ آج (سوموار) سپرےم کورٹ جانے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دےں گے۔ آن لائن کے مطابق ایاز صادق کا مقدمہ سپریم کورٹ میں لڑنے کے لئے 7 رکنی وکلاءپینل تشکیل دے دیا گیا۔ دریں اثناءوزےراعظم نوازشر ےف اور وزےر اعلٰیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف سے سابق سپےکر قومی اسمبلی سردار اےاز صادق نے ملاقات کی اور وزےر اعظم کو ٹرےبونل کے فےصلے سے پےدا ہونےوالی صورت حال کے حوالے سے بر ےفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق رائے ونڈ مےں شرےف برادران کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جو اےک گھنٹہ سے زائد تک جاری رہی۔ الےکشن ٹرےبونل کے فےصلے سے پےدا ہونےوالی صورتحال اور فےصلے کو سپرےم کورٹ مےں چےلنج کرنے سمےت دےگر امور کے حوالے سے آئندہ کی حکمت طے کی گئی اور فےصلہ کےا گےا ہے کہ سپرےم کورٹ مےں کب الےکشن ٹرےبونل کے فےصلے کو چےلنج کرنا ہے اس بارے مےں حتمی فےصلہ وزےر اعظم نوازشر ےف کرےں گے ملاقات کے دوران وزےر اعظم نوازشرےف نے کہا کہ (ن) لےگ نے ہمےشہ عدالتوں کے فےصلوں کا احترام کےا ہے اور ہم اب بھی آئےن وقانون کے مطابق ہی سب کچھ کرےں گے۔ وزیراعظم نوازشریف آج سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر سینئر کابینہ ارکان اور آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔