آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن نے جنوبی پنجاب میں پٹرول کی سپلائی روکدی

مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن نے جنوبی پنجاب میں پٹرول کی سپلائی روکدی۔ ایسوسی ایشن کے رہنما میر یوسف نے کہا کہ مظفر گڑھ تھرمل پاور پلانٹ اور پی ایس و انتظامیہ سے اختلافات کے بعد سپلائی بند کی۔ تھرمل انتظامیہ نے ہمارے 8 ساتھیوں کو گرفتار کرایا، ساتھیوں کی رہائی تک پٹرول کی سپلائی بند رہے گی۔ پمپ مالکان کا کہنا کہ سپلائی نہ ملنے پر پٹرول کا سٹاک ایک روز میں ختم ہوجائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...