اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں نیب افسروں کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں نیب میں غیر قانونی بھرتیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سوموٹو کیس میں فریق بننے کی استدعا کی ہے۔ نیب کے افسروں نے اپنے ہی ادارے میں جن 8 افسروں کی غیر قانونی بھرتیو ں کے حوالے سے نشاندہی کرتے ہوئے ان تعنیاتیوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے، درخواست میںجن آٹھ افسروں کی غیر قانونی تعیناتیو ں کی نشا ندہی کی گئی ہے ان میں قائمقام ڈی جی آپریشن کراچی، قائمقام ڈی جی آپریشن بلوچستان، قائمقام ڈائریکٹرآپریشن ملتان، ڈی جی آپریشن کے پی کے، ڈی جی آپریشن لاہور اور قائمقام ڈی جی نیب کراچی شامل ہیں۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان اٹھ افسروں کی نیب میں تعیناتیاں درست نہیں ہیں بلکہ غیر قانونی ہیں اور ان کو ختم کیا جائے یہ افسر آرمی سے ڈیپوٹیشن پر نیب میںآئے اور بعد میں نیب میں ضم ہوگئے اور بعدازاں ان کو ترقیاں بھی دی گئیں جو کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزیاں ہیں۔ یاد رہے کہ سوموٹو نوٹس کی سماعت آج ہو گی۔