ملتان: عبدالرحمان کانجو کو نااہل قرار دینے کا مقدمہ بحال، فریقین 7 ستمبر کو طلب

ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایم این اے عبدالرحمان کانجو کو دو شناختی کارڈ رکھنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کرنے کا حکم منسوخ کرتے ہوئے فریقین کو 7 ستمبر کو طلب کوپیش ہونے کا حکم دیدیا۔ فاضل عدالت میں حلقہ ووٹر صفدر گیلانی نے وکیل چوہدری صغیر احمد کے ذریعے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے مذکورہ ممبر قومی اسمبلی کو دو شناختی کارڈ استعمال کرنے اور درست تعلیمی اسناد نہ ہونے پر نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی جو عدم پیروی پر خارج کردی گئی ہے اور درخواست گزار جان بوجھ کر عدالت سے غیر حاضر نہیں ہوا اس لئے درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ بحال کر نے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...