سانحہ 12 مئی کے ملزموںکا عبوری چالان پیش کردیا گیا

کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے ملزمان کا عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا گیا، ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ منگل کو سانحہ بارہ مئی 2007 کیس میں کراچی پولیس نے 12 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج کے ربرو پیش کیا۔ ملزمان میں محمود ،ارشد بیگ ، ناصر، ذوالفقار ،ناظم اختر، فرحت اللہ ، عبدالسلام ، ذاکر رانا، عباس علی اور محمد ظفر شامل ہیں۔ عدالت نے بارہ ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں حتمی چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ عدالتی ریمانڈ پر جانے والے تمام ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ملزمان دوران حراست سانحہ بارہ مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...