الیکشن کمشن نے وزیراعلیٰ سندھ کے طریقہ انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی

Aug 24, 2016

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے طریقہ انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی، درخواست گذار شاہد اورکزئی نے موقف اختیار کیا تھا کہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ سے استعفیٰ لینے کا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے جو طریقہ اختیار کیا ہے وہ خلاف آئین ہے وزیر اعلیٰ کو دبئی بلا کر جس طرح استعفیٰ لیا گیا اور مراد علی شاہ کا نام جس طرح وزیراعلیٰ کے لئے اعلان کیا گیا اور اس کے بعد کابینہ کی تحلیل اور نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے مرحلے میں آئین کے تحت عمل نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں