بھارت طالبان کیخلاف مزید اسلحہ دے گا دفاعی تعلقات بڑھائیں گے :افغان سفیر

نئی دہلی/ کابل (رائٹرز+ اے ایف پی) افغان سفیر شیدا محمد ابدالی نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں طالبان، داعش اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کو کچلنے کیلئے مزید اسلحہ دینے کو تیار ہے۔ علاقائی سکیورٹی کی صورتحال خراب ہو رہی ہے اور ہمیں مزید اسلحہ کی ضرورت ہے۔ افغان سکیورٹی فورسز کو مزید ہیلی کاپٹر چاہئیں۔ توقع ہے افغان آرمی کے سربراہ جنرل قدام شاہ 29 اگست کو بھارت کا دورہ کرینگے اور فوجی ساز و سامان کی فہرست پیش کریں گے۔ ہم بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات بڑھائیں گے، امریکہ اور روس افغانستان میں استحکام چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا افغانستان میں بھارتی مداخلت سے پاکستان پریشان ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغانستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات پر کہا ہے کہ حکومت دو ملکوں کے باہمی تعلقات پر تبصرہ نہیں کرتی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان نے خبردار کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور توقع ظاہر کی کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے بھارت کو افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کے انخلا کا عمل تیز، افغان حکومت نے روزانہ تقریباً پانچ ہزار افراد کی رضا کارانہ واپسی کی تصدیق کر دی۔ سال 2016ء کے آغاز کے بعد مجموعی طور پر تقریباً 3 لاکھ پناہ گزین افغانستان واپس آچکے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت 25 لاکھ افغان پناہ گزین مقیم ہیں جن میں سے 15 لاکھ رجسٹرڈ جبکہ دیگر غیر رجسٹرڈ ہیں۔ امدادی تنظیموں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کو جان لیوا نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسے تھوڑے ہی افغان مہاجرین ہیں جن کو واپسی پر امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...