واشنگٹن (رائٹرز) امریکہ کی رومانوک کائونٹی میں خاتون سمیت 2 افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے الزام میں ورجینیا کے ایک مسلمان نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 20 سالہ واصل فاروقی نے ہفتہ کے روز اپارٹمنٹ بلڈنگ میں حملہ کر کے مرد اور خاتون کو زخمی کر دیا تھا۔ حملہ کے وقت اس نے ’’اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ بھی لگایا تھا۔ پولیس کی جانب سے منگل کے روز آن لائن پوسٹ کئے گئے بیان میں بتایا گیا کہ زخمی ہونے والے مرد نے حملہ کے وقت مزاحمت کی تھی۔ دونوں زخمیوں نے اس شخص کو پہچان لیا ہے۔
امریکہ/ نوجوان قتل