وزیراعلیٰ سے نویں جماعت میں 504 نمبر لینے والی طالبات کی ملاقات تقریب کی جھلکیاں

Aug 24, 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر) ٭ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے نویں جماعت کے امتحان میں 504 نمبر حاصل کرنے پر طالبات ماہ زیب نسیم اور نورین کوثر، انکے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔ ٭ طالبات سے جب سوال پوچھا گیا کہ آپکی اس کامیابی کا کیا راز ہے تو وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بچیاں اس وقت جاگ رہی ہوتی ہیں جب ہم اور آپ سوئے ہوتے ہیں جس پر ایک سینئر صحافی نے کہا کہ مجھے آج آپ کا ایس ایم ایس صبح 4 بجکر 37 منٹ پر موصول ہوا ہے۔ ٭ وزیراعلیٰ نے ہونہار طالبات کو قوم کے نگینے اور رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی پاکستان ہے۔

مزیدخبریں