اسلام آباد (خصوصی نمائندہ+ نوائے وقت رپورٹ) ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔ دریں اثنا وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کی ہے۔