وہان ٹیانہی(آئی این پی)وسطی چین کے صوبہ ہوبیی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے پاکستان کی طرف سے چاول کے عطیے کو پہلی کھیپ گذشتہ روز وہان ٹیانہی کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئی ۔ ہوبیی کی صوبائی حکومت کے 22 ٹن چاول کی پہلی کھیپ کے لئے ہوائی اڈے پر وصولی کی ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ گوانگ ژویو میں پاکستانی قونصل خانے کے قونصل جنرل علی احمد آرائیں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے چین میں رونما ہونے والے واقعات پر ہمیشہ قریبی توجہ مبذول کی ہے۔