ریلوے محنت کش یونین کے وفد کی جی ایم جاوید انور سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

Aug 24, 2016

لاہور (پ ر) ریلوے محنت کش یونین اوپن لائن کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں چار پسنجر ٹرینیں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت من پسند افراد کو الاٹ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یونین کے وفد نے زیرقیادت مرکزی صدر انیس احمد کشمیری جنرل منیجر ریلوے جاوید انور بوبک سے ملاقات کی اور تحفظات کا اظہار کیا ۔ یونین نے مزدوروں کے مسائل سے آگاہ کیا تو جنرل منیجر ریلوے جاوید انور بوبک نے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی دہائی کے بجائے کمیٹی روم سے اٹھ کر چلے گئے۔

مزیدخبریں