لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور کے مختلف صنعتی اور تجارتی اداروں سے ریٹائر ہونے والے افراد کا نمائندہ اجلاس زیرصدارت حاجی محمد شوکت چیف آرگنائزر منعقد ہوا۔ اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ حالیہ بجٹ میں EOABI کے پنشنروں کی پنشن میں ایک ارب کا بھی اضافہ نہ کیا گیا یہ موجودہ حکومت کی بزرگ دشمن کا کھلا اور واضح ثبوت ہے۔ حاجی محمد شوکت نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں ہماری پنشن صرف 5200روپے ماہوار ہے جس سے گزارہ کرنا بھی مشکل ہے ہم اپنا علاج کہاں سے کروائیں۔ انہوں نے کہاکہ بزرگوں سے اس ناروا سلوک پر عوامی نمائندوں، میڈیا، غیرسرکاری تنظیموں سوشل میڈیا اور پوزیشن جماعتوں کی خاموشی تکلیف دہ ہے۔