لاہور (کامرس رپورٹر) یونائیٹڈ بزنس مین گروپ (یو بی جی) کے چیئرمین اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار علی ملک نے انجمن تاجران آٹوپارٹس کے صدر اور ایوانِ صنعت و تجارت لاہور کے رکن مجلس عاملہ وقار احمد میاں (ستارہ پاکستان) کو اپنا چیف کوآرڈینیٹر اور پولیٹیکل اسسٹنٹ مقرر کردیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔