کراچی ( کامرس رپورٹر + خصوصی رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عبدالحسیب خان نے قائد ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد اورایم کیو ایم سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے بیان سے ہر اردوبولنے والے اور ہرمحب وطن پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے،پاکستان کے نام اور اسکی سالمیت کے خلاف کوئی بھی لفظ ہم بطور پاکستانی سننے کو تیار نہیں ہیں اور ہمیں قائد ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف نعروں سے ذہنی صدمہ پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پچھلے سال ایم کیو ایم سے اپنا استعفیٰ دے چکا ہوں اور آج ایم کیو ایم اور اس کے قائد سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں جبکہ عبدالحسیب خان نے خدمت خلق فاﺅنڈیشن سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت کرے اور اسے داخلی اور خارجی دشمنوں کی شرانگیزیوں سے محفوظ رکھے۔
سینیٹر عبدالحسیب