لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے گنجان آباد علاقے مسلم ٹاﺅن میں متحدہ قومی موومنٹ کے پنجاب آفس کی رونقیں پچھلے سال بھر سے معدوم ہوچکی تھیں جبکہ پنجاب آفس کی حفاظت کیلئے تعینات پولیس کا دستہ بھی پچھلے کچھ ماہ سے وہاں دکھائی نہیں دے رہا تھا لیکن سوموار کو پیدا ہونیوالی صورتحال کے بعد پنجاب آفس پر پولیس کی نفری لگا دی گئی اور منگل کو اسکی تعداد میں اضافہ کردیا گیا۔ پنجاب آفس کے مستقل مکین محمد خرم جوکہ نہ صرف پنجاب آفس کے کیئر ٹیکر ہیں بلکہ میڈیا کے امور بھی چلاتے ہیں گزشتہ روز بھی پنجاب آفس میں موجود تھے تاہم ماسوائے پولیس والوں کے وہاں کوئی موجود نہیں تھا، اِکا دُکا صحافیوں نے بھی پنجاب آفس کا دورہ کیا۔
ایم کیو ایم/ پنجاب آفس
لاہور: ایم کیو ایم پنجاب آفس پر ویرانیوں کے ڈیرے، پولیس کی بھاری نفری نے ”رونق“ لگا دی
Aug 24, 2016