لاہور(نیوزرپورٹر) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میںآج لیور ٹرانسپلانٹ پر ایک سمپوزیم کا انعقاد ہوگا۔ جس میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر آئے ہوئے فرینڈشپ ہسپتال، چائنہ کے پروفیسرز پر مشتمل وفد سے شرکت کرے گا۔اس سمپوزیم میں لیور ٹرانسپلانٹ کے ماہرین ڈاکٹرز کی جانب سے مختلف موضوعات پر لیکچرز دئے جائیں گے، جس میںپروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان، چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید ہسپتال بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اگلے دن شیخ زاید ہسپتال کے ڈاکٹرز اور چائنہ سے آئے ہوئے پروفیسرز ایک غریب مریض کے جگر کی پیوند کاری بھی کریں گے۔
شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس میں آج لیور ٹرانسپلانٹ پر سمپوزیم ہوگا
Aug 24, 2016