لاہور(سپورٹس رپورٹر) نےوزی لےنڈ کے آل راو¿نڈر جیمز نیشام اور گرانٹ ایلوئٹ نے پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شمولیت کیلیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق کےوی آل راونڈر نیشام کو پاکستان آنے کیلیے ایک لاکھ ڈالرز کی آفرز ہوئی ہے، ورلڈ الےون مےں شرکت کے لئے کھلاڑےوںکو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این او سی درکار ہوگا تاہم کرکٹ بورڈ نے اجازت نامہ جاری کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈینیل ویٹوری اور گرانٹ ایلوئٹ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، ڈینیل ویٹوری نے ورلڈ الیون میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جبکہ گرانٹ ایلیٹ نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم نے آخری مرتبہ کرس کیرن کی قیادت میں 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس سے قبل مئی 2002 میں کراچی میں بم دھماکے کے باعث نیوزی لینڈ ٹیم ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئی تھی۔