راولپنڈی(نےوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ خادم اعلی پنجاب شہبازشریف نے خیبرپختونخوامیں ڈینگی کی وبا کاسن کر جس انسانی جذبے کے تحت پنجاب سے میڈیکل ٹیم بھجوائی اس کو سب قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں یہ قیمتی انسانی جانیں بچانے کا وقت ہے پی ٹی آئی کی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ تنگ نظری سے باہر نکلے اور پنجاب حکومت کے تجربےسے فائدہ اٹھاتے ہوئے کے پی کے میں ڈینگی جیسی موزی وبا پر قابو پائے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس پیپلز کالونی میں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الحمد اللہ ڈینگی پر مکمل کنٹرول ہے اکا دکا مریض ہے جس کا مکمل علاج کیا جاتا ہے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ڈینگی کے حوالے سے پنجاب میں جس طرح کام کیا تھا اس کی دنیا تعریف کرتی ہے اور دوسرے ممالک میں بھی اسکی مثال دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ جب کے پی کے میں ڈینگی کی وبا نے سراٹھایا تو پنجاب حکومت نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت اپنے آپ کو پیش کیا کیونکہ خیبرپختونخواہ بھی پاکستان کا حصہ ہے کوئی غیرملک نہیں یہ بھی ہمارے اپنے لوگ ہیں تحریک انصاف کی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ انہیں ویلکم کرتی مگر ایسا نہیں کیا گیا جو افسوسناک ہے ۔
شہبازشریف نے خیبرپختونخوامیں ڈینگی پر قابو پانے کےلئے میڈیکل ٹیم بھجوائی،ارشدمحمودقریشی
Aug 24, 2017