راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولےس افسر راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی نے کہا ہے کہ مہران اور چھوٹی گاڑےاں چوری کرنے والے گےنگ تو ہماری گرفت مےں آچکے ہےں جبکہ بڑی گاڑےوں کے گےنگ پکڑ رہے ہےں شہری جب اپنی گاڑی چوری کی اطلاع دےتے ہےں اس وقت تک کار خےبر پختونخوا پہنچ چکی ہوتی ہے جہاں چوروں کی گرفتاری کےلئے کے پی کے پولےس کا تعاون حوصلہ افزاءنہےں ہوتا سٹرےٹ کرائمز اگرچہ زےادہ ہےں لےکن اس کے ملزم جلد ہی قابو مےں بھی آجاتے ہےں سےف سٹی پراجےکٹ مکمل ہونے سے بھی کار چوری کے جرائم کم ہوں گے لےکن اگر حکومت ہماری ناکہ بندےوں پر کلوز سرکٹ کےمرے لگا کر ہمارے کنٹرول تک اس کی رسائی دے دے تو پھر کسی شہری کی گاڑی چوری ہونے کا امکانات ہی دم توڑ جائےں گے ناکہ بندےوں پر کار چوروں کی بجائے جب پولےس اہلکار مرغےوں اور سبزی والی گاڑےاں روک کر کھڑی کر لےتی ہے تو اس سے افسوس ہوتا ہے سی پی او راولپنڈی نے ان خےالات کا اظہار بدھ کو نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کےا انہوں نے کہا کہ سوشل مےڈےا نے ہماری معاشرتی اقدار کےلئے بھی چےلنج پےدا کر دئے ہےں کمسن لڑکےوں کے اغواءکے مقدمات تو درج ہوتے ہےں لےکن قانون اس کےس کے ملزموں کے ساتھ نرم روےہ رکھتا ہے جس سے ہماری درج کی گئی اےف آئی آر سے بھی متاثرہ خاندانوں کو کوئی رےلےف نہےں ملتا چےک ڈس آنر کے متاثرےن سب سے زےادہ تھانوں مےں آتے ہےں جس کا مقدمہ درج کرنے سے پہلے فرےقےن کو آمنے سامنے بٹھاتے ہےں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوسکے تھانوں مےں کوئی شہری محرر کے دفتر مےں درخواست دےنے نہ جائے بلکہ تھانوں مےں بنے رپورٹنگ روم مےں اپنی درخواست کی انٹری کرائےں ان کی اےف آئی آر پر آن لائن کارروائی ہوگی شہرےوں کو کمپےوٹرائزڈ اےف آئی آر دےتے ہےں سی پی او اسرار احمد خان عباسی نے کہا کہ راولپنڈی مےں سےف سٹی پراجےکٹ کی عمارت سی پی او آفس کی عمارت گرا کر بنائی جا رہی ہے وزےر اعلیٰ پنجاب کی ہدائت پر ےہ منصوبہ جلد مکمل ہوگا اللہ کا شکر ہے اس سال راولپنڈی مےں کوئی بےنک ڈکےتی نہےں ہوئی جبکہ پچھلے سال اس عرصہ مےں چار بڑی بےنک ڈکتےاں ہو چکی تھےں جن کے بعد مےں نے راولپنڈی مےں بےنک اےک دن بند بھی کرائے تھے وہ ناخوشگوار فےصلہ اس لئے کےا تھا تاکہ بےنک اپنے مےن دروازوں پر جنگلہ لگا سکےں جن مےں اےک گارڈ باہر اور اےک اندر بےٹھے ان اقدامات کے بعد جو بھی جرم کرنے کی کوشش کرے گا اسی پنجرے مےں بند ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولےس کو ناکہ بندےوں پر ڈےوٹی کےلئے ٹرےننگ بھی دی گئی تاکہ وہ شہرےوں کی چےکنگ مےں وہ آداب ملحوظ رکھےں جن کا فورس کا پابند بناےا گےا ہے ۔
سےف سٹی پراجےکٹ مکمل ہونے سے کار چوری کے واقعات کم ہوں گے،سی پی او
Aug 24, 2017