ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے گرلز سکولوں مےں فرضی مشقےں

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولےس نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بدھ کو تھانہ نےو ٹاﺅن اور تھانہ وارث خان کے علاقوں مےں واقع گرلز سکولوں مےں فرضی مشقےں کےں مشقوں مےں پولےس کے علاوہ اےلےٹ فورس ، سی ٹی ڈی، کوئےک رےسپانس فورس ، رےسکےو1122 کی ٹےموں نے بھی حصہ لےاپولےس نے بتاےا کہ ان فرضی مشقوں کا مقصد فورسز کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہمہ وقت تےار رکھنا ہے نےو ٹاﺅن کے علاقے مےں مشق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اےف بلاک ، سےٹلائٹ ٹاﺅن اور وارث خان مےں گورنمنٹ گرلز زےنت سکندرےہ سکول مےں کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن