راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صادق آباد کے علاقے فےض آباد مےں ڈکےتی کی واردات مےں وےگن ڈرائےور کو زخمی حالت مےں بےنظےر بھٹو ہسپتال لائے جانے اور ڈاکٹروں کی جانب سے اس کے علاج مےں مبےنہ غفلت برتنے کے خلاف متاثرہ خاندان نے احتجاج کےا افراد زخمی کو سٹرےچر سمےت مری روڈ پر لے آئے اور اسے طبی امداد نہ دےنے پر شدےد احتجاج کےا اس دوران مری روڈ پر شدےد ٹرےفک جام ہوگےا تھانہ وارث خان پولےس مظاہرے کی اطلاع پر پہنچ گئی دو افراد کو زےادہ شور کرنے پر پولےس گاڑی مےں ڈال کر لے گئی جس پر مظاہرےں کا غم و غصہ اور بڑھ گےا ڈرائےور سفےر کو ڈاکوﺅں کے تشدد سے زخمی ہونے پر ہسپتال لاےا گےا جہاں ڈرائےور سفےر کے ورثاءنے کہا کہ ڈاکٹروں نے علاج مےں غفلت برتی جس پر وہ مسلسل نعرے بازی کرتے رہے پولےس نے زخمی ڈرائےور سفےر کے والد سمےت دو افراد حراست مےں لے لئے جنہےں تھانے منتقل کردےا گےا مظاہرےن نے کہا کہ موقع پر لوگوں نے اےک ڈاکو پکڑ کر تھانہ صادق آباد پولےس کے حوالے کےا جسے ہسپتال لاےا گےا لےکن ڈاکو پولےس نے فرار کرادےا اےم اےس بےنظےر بھٹو ہسپتال ڈاکٹر ارشد علی صابر نے صحافےوں کو بتاےا کہ زخمی پہلے پمس ہسپتال لے جاےا گےا جہاں سے اسے ہمارے ہسپتال لاےا گےا جسے ڈاکٹروں نے طبی امداد دی جبکہ زخمی کے رشتے دار بلاوجہ احتجاج کر رہے ہےں ۔