فیروزوالہ(نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک میں تین سہیلیاں اغواء ہوئیں بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک میں شادی کی تقریب پر مختلف مقامات سے مہمان آئے ہوئے تھے۔ اس دوران کانسٹیبل عدنان نے ساتھیوں فرزند اور منور وغیرہ کی مدد سے تین جواں سالہ لڑکیوں (ب)، (ل)، (ن) کو موقع پاکر اغواء کر لیا مغویہ زیورات اور نقدی بھی ہمراہ لے گئی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔