اسلام آباد+ لاہور (ا سٹاف رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے کہا ہے کہ امرےکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بےان کے بعد پارلےمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کےا جائے۔ امرےکہ افغانستان مےں اےک ہزار ارب ڈالر خرچ کرکے بھی وہاں شکست کھا چکا ہے جس کے بعد امرےکہ بھارت کی زبان مےں بول رہا ہے‘ امرےکہ نے دہشت گردی کی جنگ کےلئے جو پےسہ دےا ہمارا نقصان اس سے کہےں زےادہ ہوا ہے‘ ڈو مور کرتے کرتے ہمارے70 ہزار افراد شہےد ہوگئے اس وقت ہماری سول اور فوجی قےادت کو اےک پےج پر آنا چاہئے‘ وزےراعظم امرےکہ کو سخت لہجے مےں جواب دےں، ٹرمپ پاکستان پر الزام لگا کر بھارت کی تعرےفےں کر رہا ہے‘ بھارت کے لاکھوں فوجےوں نے مقبوضہ کشمےر مےں کےا کر لےا ہے‘ افغانستان مےں لاکھوں شہری مارے گئے وہاں نےٹو ناکام ہوا، دہشت گردی کے خلاف قربانےاں پاکستان کی ہےں‘ بھارت کی نہےں جبکہ امرےکی صدر کو افغانستان اور جنوبی اےشیا کے اس خطے کی کوئی سمجھ ہی نہےں‘ ڈونلڈ ٹرمپ کے بےان کے بعد اپنی حکومت کی خاموشی دےکھی توآرمی چےف نے جواب دےا اور آج مےں بےان دے رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقرےر مےں پاکستان پر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اتنے بڑے الزامات لگے لےکن حکومت کوئی جواب نہےں دےا گےا۔ وزےر اعظم سے لے کر وزےر خارجہ تک کسی نے امرےکہ کو جواب نہےں دےا۔ مےں پوچھتا ہوں کہ وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امرےکہ کو اس کے بےان پر کےوں جواب نہےں دےا، ہماری حکومت کا جواب تو نہ آےا لےکن پاکستان کی حمایت مےں چےن نے بےان جاری کےا، دراصل چےن نے امرےکہ کی دھمکی کا جواب دےا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں قربانےاں دےں لےکن تعریف بھارت کی ہو رہی ہے۔ ٹرمپ کی دھمکی سنیجدہ معاملہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو بنی گالہ میں ہنگامی پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر جہانگےر خان ترےن، نعےم الحق، فواد چوہدری، ڈاکٹر شہزاد وسےم، عامر کےانی، عثمان ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان نے کہا کہ امرےکہ نے نائن الےون کے بعد دہشت گردی کی جو جنگ شروع کی اس مےں پاکستان کو شامل ہی نہےں ہونا چاہئے تھا حد تو ےہ ہے کہ ہمارے وزےراعظم اور وزےر خارجہ نے امرےکی صدر کے بےان پر اپنا کوئی ردعمل ہی نہےں دےا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بےان سے امرےکہ نے بھارت کو افغانستان کا ٹھےکےدار بنا دےا ہے‘ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ مےں جانے سے پہلے پاکستان مےں کوئی دہشت گرد تنظےم موجود نہےں تھی۔ سب سے زےادہ قربانےاں اس جنگ مےں پاکستانی فوج کی ہےں‘ پوری پاکستانی قوم کو ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بےان کی مذمت کرنی چاہئے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت ڈری ہوئی ہے‘ اسی لئے امریکی صدر کے بیان پر آرمی چیف کو جواب دینا پڑا‘ ان کے چوری کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں‘ اسی لئے جواب دینے سے خوفزدہ ہیں۔ علاوہ ازیں عمران خان نے عید کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کو اس سلسلے میں پنجاب بھر کے دورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے میڈیا سیل کے مطابق بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اور اسمبلی میں کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں پارٹی امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔
عمران
ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اتنے بڑے الزامات حکومت کی خاموشی دےکھی توآرمی چےف نے جواب دےا مشترکہ اجلاس طلب کےا جائے عمران خان
Aug 24, 2017