پیپلز پارٹی نے ٹرمپ کی افغان پالیسی اور آئین کے آرٹیکل63 '62 میں ترمیم سے متعلق حکمت عملی وضع کرلی۔ جس کی چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے منظوری دیدی

Aug 24, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے ٹرمپ کی افغان پالیسی اور آئین کے آرٹیکل63 '62 میں ترمیم سے متعلق حکمت عملی وضع کرلی۔ جس کی چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے منظوری دیدی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان نیب قانون میں ترمیم پر پہلے ہی اتفاق ہوچکا ہے۔ اب حکومت آئین کے آرٹیکل63 '62 میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔ جس پر پیپلز پارٹی نے پالیسی مرتب کی ہے۔ اس بات کے امکانات کم ہیں کہ پیپلز پارٹی آرٹیکل63 '62 میں ترمیم کی حمایت کرے گی۔ تاہم ذرائع کے مطابق حکومت پیپلز پارٹی کی مدد کے بغیر بھی آرٹیکل 62 '63 میں ترمیم کرسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں بارشوں کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ ان ہلاکتوں نے پورے ملک کو افسردہ کر دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں بارشوں کے اثرات ختم کرنے کیلئے تمام صوبائی اور بلدیاتی ادارے مل جل کر کام کریں۔
پیپلز پارٹی / حکمت عملی

مزیدخبریں